Swat

سیدو شریف اخون با با، فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ اخون با با میں فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو لوٹ لیا اور لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔ گھر کے مالک شہر یار نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب ان کے گھر کی گھنٹی بجی۔ جب وہ باہر نکلے، تو آرمی کی وردی میں پانچ افراد کھڑے تھے جن میں ایک کے ساتھ پستول اور چار افراد کے پاس کلاشنکوف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرچ آپریشن کرنا ہے، جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کردیا۔ خود اردو میں بات کر رہے تھے۔ کافی دیر بعد جب خاموشی ہوئی اور ہم باہر نکلے، تو ملزمان نہیں تھے اور گھر میں موجود 28 تولہ سونے کے زیورات اور نقدی لے کر ملزمان فرار ہوچکے تھے۔ سیدو شریف پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔