Swat

ڈی سی سوات کی صدارت میں آٹے کے بحران کے حوالے سے اجلاس

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کی صدارت میں آٹے کے بحران کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اے سی بابوزئی عامرعلی شاہ، صدر سوات ٹریڈرزفیڈریشن عبدالرحیم سمیت فلور ملز مالکان، محکمہ فوڈ اورانتظامی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سوات میں گندم کی وافرمقدارموجود ہے۔ سوات میں 4,10,000 (چارلاکھ دس ہزار) تھیلے موجود ہیں۔ یومیہ کوٹہ 12,000 ہے، جو کہ 32روز کاسٹاک ہے۔ سوات کو مزیدگندم کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر لوکل آٹا 808 روپے اورپنجاب کاآٹا 1150روپے فروخت کیاجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔