Swat

سوات، آٹاملزمالکان نے ڈیلران کو سرکاری ریٹ پر آٹا دینے سے انکار کردیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود آٹاملزمالکان نے ڈیلران کو سرکاری ریٹ پر آٹا دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب سے آٹا بند ہونے کے بعد سوات میں بھی آٹابحران پیداہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ملزمالکان کی جانب سے چکی کے آٹا کی بجائے سپر آٹا نکال کر بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کوہدایات جاری کردیں۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات نے آٹا ملزمالکان کو تاجر رہنماؤں اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں ہدایت کی تھی کہ سوات میں تمام آٹھ فلورملوں کو روزانہ کی بنیاد پر 12000 سو کلوگرام والے تھیلے فراہم کئے جائیں گے اور مالکان متعین ڈیلران کو سرکاری ریٹ پر چکی والا آٹا فراہم کریں گے۔لیکن اس کے باوجود آٹاڈیلران کو ملوں کی جانب سے انکار کیا جارہا ہے اور  ”گندم نہیں ملی“ کا بہانہ بناکر مبینہ طور پر سپر آٹا نکال کر مہنگے داموں بلیک پرفروخت کررہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔