سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ غوریجو میں تین بچوں کی ماں تیس سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مرحومہ زار بی بی کی شادی اختر حسین کے ساتھ ہوئی تھی جو گذشتہ تین سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ سسرالیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ سسرالیوں نے ان کی بیٹی کو قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
