Swat

جماعت اسلامی سوات کا مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   جماعت اسلامی سوات نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بارش میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق شدید بارش کے باوجود بھی مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی سوات کے امیر محمد امین نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو دھو کا دیا ہے۔ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مہنگائی کے خاتمے، بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف کی غلامی سے عوام کو یقینی نجا ت دلائیں گے، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد آج وہ عوام سے اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں سے مکر گئے ہیں۔ غریب عوام کو قبر میں سکون کی تلقین کر رہے ہیں کہ سکون صرف اور صرف قبر میں ہے۔ حکومتی وزرا اپنی ناکامیوں اور نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ مظاہرے سے جے آئی یوتھ سوات کے صدر خالد حسین کانجواور تاجر راہنماحاجی حیات علی خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں