Swat

پشاور ہائی کورٹ، نجی سبزی منڈی کے قیام کے لئے دائر رٹ پٹیشن خارج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے ڈویژنل بنچ نے نجی سبزی منڈی کے قیام کے لئے دائر رٹ پٹیشن کو خارج کردیا۔ تختہ بند میں نجی سبزی منڈی کے قیام کے لئے آل سوات سبزی منڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی تھی۔ حکومت اور ٹی ایم اے کی جانب سے اورنگز یب خان ایڈوکیٹ اور سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژبنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے آل سوات سبزی منڈی ایسوسی ایشن (شیر عالم گروپ) کی جانب سے تختہ بند میں نجی سبزی منڈی کے قیام کے لئے دائر رٹ پٹیشن کو خارج کردیا۔ اس سے قبل مینگورہ سبزی منڈی کی منتقلی کے حوالے سے بھی حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا، لیکن وہ بھی حکومت کی جانب سے دلائل دینے کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔