Swat

مینگورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مینگورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پتھراؤ کرنے والے 15 کے قریب خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 10 خواجہ سراؤں کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ محمدانورخان کے مطابق گزشتہ روز پندرہ کے قریب خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پتھراؤ کیا۔ پولیس کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے حملہ آور خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دس خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو اتوار کے روزڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جنہیں تیمرگرہ جیل بھجوادیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں مطلوب مزید خواجہ سراؤں کی شناخت جاری ہے۔ شناخت ہونے پر انہیں بھی گرفتارکرلیاجائے گاجنہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں