Swat

کانجو، رات گئے گھر جانے والا تاجر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کانجو میں رات گئے گھر جانے والے تاجر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کبل سرکل محمداکبر شنواری کے مطابق واقعہ رات گئے کانجو کے محلہ ابوبکر میں پیش آیا، جہاں مقامی تاجر ستائیس سالہ میاں نور عرف کوٹے خان ولد محمد شیرین کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی دکان بند کرکے سائیکل پر گھرجارہاتھا۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کانجو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں