Swat

حکومت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، سید امتیاز حسین شاہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیکرٹری انفارمیشن سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے صوبے میں صحافی میڈیا ٹاونز کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میڈیا کالونی کے دنگرام میں جگہ کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین سوات پریس کلب نے ان کو صحافیوں کے مسائل اور میڈیا کالونی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہادی، ڈائیریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ سوات دنگرام میں میڈیا کالونی کے لئے 84کنال اراضی اور اس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 84ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔