سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں غلط ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے ترجمان کے مطابق جن اضلاع میں چینی کام کر رہے ہیں، وہاں پر احتیاطی تدابیر کے لئے ایک وارڈ مختص کیا گیا ہے۔ سوات میں بجلی کے دو منصوبوں پر چینی انجینئر کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے احتیاط کے طور پر ایک وارڈ مختص کیا گیا۔ یاسر خان کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کو ملیریا بخار ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔
Swat
