سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کا اعلا ن خو ش آئند ہے، تاہم بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخوں کو ڈیڑھ سال پہلے کی قیمتوں پر لاکر مہنگائی کو کم کیا جاسکتاہے۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے حتمی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی بجائے محض نمائشی اعلانات کرکے عوام کے ساتھ دھوکا اور مذاق کیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے جے آئی یوتھ کے ضلعی وتحصیل صدور، تحصیل چارباغ اور تحصیل بریکوٹ کے مختلف اجتماعات اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کو نچوڑ کر رکھ دیاہے۔
