Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں جدید ترین ایم آر آئی مشین ایک سال سے خراب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کے سب سے بڑے ہسپتال سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں جدید ترین ایم آر آئی مشین ایک سال سے خراب ہے، جس کی وجہ سے مریض ہسپتال کے باہر عام ایم آر آئی مشینوں پر مہنگے داموں ایم آر آئی کرانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری ہسپتال میں اس جدید مشین پر ایم آر آئی کی فیس تین ہزار روپے لی جاتی تھی۔ باہر پرائیویٹ مشینوں کی فیس پانچ ہزار روپے ہے۔اس سلسلے میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرنعیم اعوان نے رابطہ مشین بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے یہاں تعینات ہوئے ہوئے ہیں، جس کمپنی نے یہ مشین لگائی تھی، ان سے ہم رابطے میں ہیں، اور جلد ہی مشین ٹھیک کرلی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔