سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چار باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے فورسز کے اہلکار ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پیر کو بھی پولیس اور فورسز کا سرچ آپریشن جاری رہا۔ اتوار کی شام چارباغ کے علاقہ ڈنگر میں دریائے سوات کے کنارے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فورسز کا اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش آبائی علاقہ روانہ کردی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا جاچکا ہے۔
Swat
