(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ چارباغ کے علاقہ ولی آبادمیں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے نو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عدنان ولد عثمان سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ہائی ایس نے بچے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور رحمت اللہ کو گرفتار کرکے رپورٹ درج کرا دی۔
Swat
