Swat

بیدرہ، نوجوان کی شادی سے ایک دن قبل خود کشی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں نوجوان نے شادی سے ایک دن قبل ہی دریائے سوات کے کنارے خود کو گولی سے اُڑا دیا۔ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ بہادرخان ولد علی اکبر سکنہ بیدرہ کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے ملی،جسے سینے پر ایک گولی لگی تھی اور بندوق بھی قریب پڑی تھی۔ متوفی کے باپ علی اکبر کے مطابق اس کے بیٹے نے خود کو گولی ماری ہے۔ وہ کسی پر دعویداری نہیں کرنا چاہتا۔ متوفی کی آج پیر کے روز شادی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔