سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر فدا محمد درانی نے کہا ہے کہ حکومت پنشنرز کے میڈیکل، ہاؤس رینٹ، بی فنڈ، گروپ انشورنس، سن کوٹہ اور دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے۔ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ مرکزی اور صوبائی سطح پر پنشن میں اضافے کی تفاوت کو ختم کیا جائے۔ اگر مسائل حل نہ کئے گئے، تو پچیس مارچ کو پشاور پریس کلب اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرکے دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صدر حاجی فضل معبود کی رہائش گا ہ پر ملاکنڈ ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
