سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ سوئی گیس میں تعینات کرپٹ سرکاری لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس میں کرپٹ مافیا لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن فری پاکستان کو اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے جب تک محکمہ سوئی گیس میں بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کے تحت انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کارروائی کا حکم دے کر کرپٹ لوگوں سے محکمہ سوئی گیس کو صاف کیا جائے۔
Swat
