سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام میں خاتون نے تا یا کو گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئی۔ تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او اقبال نسیم کے مطابق مجروح شیر اعظم سمیت سب مشترکہ خاندان میں ایک گھر میں رہتے تھے کہ تین بچوں کی ماں ملزمہ مسماۃ (ش) زوجہ شیروان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے تایا شیر اعظم پر پستول سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئی۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ملزمہ کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔
Swat
