سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دوچوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ایس ایچ اوچارباغ بخت اللہ اور تفتیشی آفیسر روشن علی کے مطابق علاقہ تھانہ چارباغ کے علاقے سڑہ چینہ سے رفیع اللہ کی سوزوکی پک اَپ اور عالم گنج کے عثمان علی کی موٹرکار چوری کی گئی تھی، جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزم اکبرحسین سکنہ چم چارباغ کو گرفتار کرکے اس کی نشان دہی پر ساتھی ملزم غفران سکنہ اوچ کوٹیگرام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دونوں گاڑیاں برآمد کرلی۔
Swat
