Swat

محلہ زاہد آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے محلہ زاہد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محمد خان گذشتہ رات دکان بند کرکے جارہا تھا کہ زاہد آباد پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں