(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پندرہ سالہ کرکٹر کو کرکٹ بورڈ نے انڈر 16 ٹیم کے لئے سلیکٹ کرلیا، جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ کے لئے سری لنکا روانہ ہوگیا۔ بلال شاہ جماعت دہم کا طالب علم ہے، اور پہاڑی علاقہ شین کڈ کا رہائشی ہے۔ بلال شاہ کے والدین کے مطابق وہ بچپن سے پڑھائی کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا۔ کرکٹ کے ساتھ دیوانگی کی حد تک محبت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ نے کہا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کار کردگی دکھائے گا۔ پھر پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوکر ملک اور ٹیم کا نام روشن کرے گا۔
Swat
