Swat

وفاقی محتسب عوام کو بغیر کسی خرچ کے انصاف دلاتا ہے، ارباب شیر بہادر

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     وفاقی محتسب کے ایڈوائزر ارباب شیربہادر نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ پاکستان کا واحد فورم ہے جہاں پر عوام کو بغیر کسی خرچ کے انصاف باآسانی مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دینے کے لیے کسی وکیل یا سالیسٹر کی ضرورت نہیں، بلکہ بندہ اپنی درخواست خود بذریعہ ڈاک، انٹرنیٹ یا موبائل ایپس پر بھجوا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوات میں ڈپٹی کمشنر کے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام تمام وفا قی محکموں کے خلاف اپنی شکایات انٹرنیٹ کے ذریعے یا اپنے موبائل کے ذریعے وفاقی محتسب کے پاس جمع کر سکتے ہیں، جبکہ ان درخواستوں پر عدالت پیشی سے متعلق معلومات اور تاریخ  SMS کے ذریعے ان کو بھجوا تی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔