(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی والد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئی۔ مسماۃ(ص) چھپکے سے پڑوسیوں کے گھر گئی تھی، جہاں دیر ہونے اور گھر کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہورہی تھی کہ والد نے اس پر فائرنگ کر دی، لیکن وہ بچ گئی۔ سیدو شریف پولیس نے اپنی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار اور لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا۔
Swat
