(باخبر سوات ڈاٹ کام)امریکہ سے شادی کے لئے آنے والے 38سالہ وسیم سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ وسیم ولد جہان زادہ ساکن کانجو سوات پچھلے تیرہ سال سے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں تھا، جس کی منگنی سوات میں ہوئی تھی۔ کچھ روز قبل وہ شادی کے لئے سوات آیا تھا۔ شادی کے بعد اہلیہ سمیت واپس امریکہ جانے والا تھا کہ گذشتہ روز اس کے گھر والے شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے تھے۔ اس دوران وسیم کچن میں اپنے لئے چائے بنا رہا تھا کہ اچانک ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے وہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح ان کے گھر میں خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔
Swat
