Swat

سوات کی بیٹی اُجالا رفیق ووشو میں کانسی کا تمغہ لے اُڑی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ بچی اُجالا رفیق نے خیبر پختونخوا انڈر ٹوینٹی ون گیمز میں ووشو (کراٹے گیم) میں چالیس کے جی کیٹیگری میں ملاکنڈ ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی آئی خان کی کھلاڑی کو ہرا کر پورے صوبے میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ملاکنڈ ڈویژن کے لئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اُجالا رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مَیں اپنی کامیابی کو سوات کے نام کرتی ہوں۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے استاد ”ماسٹر شفیع الرحمان“ کی بہترین کوچنگ اورراہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ واضح رہے کہ اُجالا رفیق، سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمناسٹک رفیق اللہ سویٹی کی بیٹی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔