(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرآئی جی پولیس خیبر پختون خوا ثناء اللہ عباسی نے جمعہ کو سوات کا دورہ کیا۔ آر پی اُو محمد اعجاز خان اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ خیبر پختون خوا اختر حیات خان کے ہمراہ گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عمران خان کے گھر گئے، ان کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔ بعد میں شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں وہ شکر درہ گئے جہاں انہوں نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید جاوید اللہ خان کی قبر پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ آئی جی پی نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔ مینگورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن بحالی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چند افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس سوات میں ماضی کی طرح جواب دہی سے دستبردار نہیں ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف پولیس کے حالیہ اقدامات سے عوام کو ہفتے دو میں اچھی خبریں ملیں گی۔ دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے قانونی کی مکمل بالادستی ضروری ہے۔ آج سوات میں فورس کا مورال بڑھانے کے لئے آیا ہوں۔
Swat
