Swat

نونو نے سیاسی سفر کا آغاز 79 19ء کو کیا تھا، خصوصی رپورٹ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنما فضل الرحمان نونو نے 42 سال بعد سیاسی رُخ تبدیل کرلیا۔ نونو نے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے 79 19ء میں کیا۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی شیرپاؤ اور پھر قومی وطن پارٹی کے نام سے جماعت بنائی۔فضل الرحمان نونو بھی آفتاب شیر پاؤ کے ساتھ پیپلز پارٹی چھوڑ گئے تھے۔ فضل الرحمان نونو ایک مرتبہ سوات میں تحصیل ناظم بھی رہے۔ انہوں نے ایک بار قومی اسمبلی اور کئی بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا۔ فضل الرحمان نو نو کئی بار سیاسی قیدی بنے اور مختلف جیلوں میں قید کاٹی۔ 42سالہ سیاسی جدوجہد میں نونو نے آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا ساتھ دیا، لیکن اس دوران انہوں نے نونو کو سینٹر بنانے کی کوشش نہیں کی، جس کی وجہ سے نونو نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔