سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عالمی سہ روزہ تبلیغی اجتماع 2اپریل سے شروع ہوگا۔ اختتامی دعا 4 اپریل کی صبح ہوگی جس کے لئے بریکوٹ کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے پنڈال کی تیاری جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے5 اپریل تک پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب تبلیغی حضرات کے مطابق اس اجتماع میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ اس بارے میں ابھی تک انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ تبلیغی اجتماع کی اجازت دیں گے یا اس کو منسوخ کرنے کے لئے تبلیغی جماعت کے ذمہ داران سے رابطہ کریں گے۔
Swat
