Swat

وسیم قتل کیس، قبر کشائی آج کی جائے گی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   شادی کے لئے سوات آنے والے امریکی نژاد پاکستانی 38سالہ وسیم کے پوسٹ ماٹم کے لئے قبر کشائی آج کی جائے گی۔ 11 مارچ کو کانجو کے محلہ غریب آباد میں مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے امریکی پلٹ نوجوان وسیم خان کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کو شواہد اور بیانات سے یقین ہو چکا ہے کہ وسیم کو قریبی رشتہ داروں نے قتل کرکے سلنڈر سے آگ لگنے کا ڈراما رچایا ہے۔ آج جمعرات کے روز قبرستان میں جوڈیشنل مجسٹریٹ اور دیگر حکام کی موجودگی میں قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کی بنیاد پر پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔