Swat

امریکہ پلٹ وسیم کی قبر کشائی، قتل کی تصدیق ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    امریکہ کے شہر بوسٹن سے شادی کے لئے آنے والے 38سالہ امریکی نژاد وسیم ولد جہانداد کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وسیم کو اس کے چھوٹے بھائی خالد خان نے قتل کیا ہے۔11 مارچ کو کانجو کے محلہ غریب آباد میں مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے امریکہ پلٹ نوجوان وسیم خان کی موت کی تحقیقات پولیس نے شروع کی تھی۔ایس ایچ او کانجو گل سید خان کے مطابق شک کی بنا پر19 مارچ کو وسیم کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی گئی۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق وسیم کے سر پر ہتھوڑے سے وار کیا گیاا ور پستول سے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا گیا۔ جرم چھپانے کے لئے وسیم کے بدن کو آگ سے جلایا گیا اورسلنڈرسے آگ کا ڈراما رچا کر سپردِ خاک کیا گیا۔ وسیم13سال بعد شادی کے لئے پاکستان آیا تھا۔ قتل کے چند روز بعد ان کی شادی تھی جس کے بعد وہ بیوی کے ساتھ واپس امریکہ جارہے تھے۔پولیس کے مطابق وسیم کو چھوٹے بھائی نے پیسوں کے لئے قتل کیا ہے، تاہم ملزم خالد کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔