Swat

سوات، قیمتوں میں اضافہ ڈیلروں نے مزید آٹا منگوانا بند کردیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں پنجاب سے آٹے کی بندش اور قیمتوں کی وجہ سے ڈیلروں نے مزید آٹا منگوانا بند کردیا۔ آٹے کے ایک ڈیلر الیاس نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ بیس کلو کا ایک تھیلا انہوں نے گذشتہ روز پنجاب کے مل سے1050 روپے میں خریدا اور اس پر چالیس روپے ٹرانسپورٹ، لوڈ، اَن لوڈ کا خرچہ آیا، جس کے بعد ایک تھیلے کی قیمت 1090روپے بنتی ہے۔ ڈیلر ایک تھیلے میں بیس روپے تک کماتا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں اس کی قیمت1110روپے بنتی ہے،لیکن انتظامیہ نے پیر سے اس کی قیمت1050روپے مقرر کی، جس کے بعد ہم ایک تھیلے میں 60روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔ اس وجہ اب ہم مزید آٹا نہیں منگوائیں گے اور لوکل فلورز مل کا آٹا فروخت کریں گے جو عام لوگ پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے خیبر پختون خوا میں آٹا لے جانے پر بھی حکومت نے پابندی لگائی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔