(باخبر سوات ڈاٹ کام) جائیداد کے لئے اپنی چچی کو قتل کرنے والے ملزم کو کالام پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم عزت گل ولد گل باچا ساکن اوشو کالام کی چچی 55سالہ مسماۃ نرگس بیوہ تھی۔ ان کے بچے نہیں تھے۔قتل کے خوف سے وہ نوشہرہ منتقل ہوئی تھی۔ کیونکہ ملزم اس کو قتل کرکے تمام جائیداد حاصل کرنا چاہتا تھا۔ گذشتہ روز ملزم نے نوشہرہ جاکر اپنی چچی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا تھا۔ واپس سوات آیا تھا جہاں پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔
Swat
