سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا وائرس کے مزید کیس آنے کے بعد انتظامیہ نے آج (جمعہ) سے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو بھی پولیس نے مینگورہ شہر سمیت تمام علاقوں میں سختی کی اور ہسپتال جانے والے مریضوں کی گاڑیوں کے علاوہ باقی گاڑیوں کو واپس کیا۔ بازار میں گھومنے والے لوگوں کو بھی واپس گھروں کو بھیج دیا گیا۔انتظامیہ نے وائرس پھیلنے سے بچانے کے لئے آج جمعہ سے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Swat
