سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر سوات یونیورسٹی نے ایف ایم 100.4 کی باضابطہ نشریات کا آغاز کردیا۔ اتوار کے روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیذ کے تحت قائم ایف ایم ریڈیو کے پہلے پروگرام کے موقع پر رجسٹرار محبوب الرحمان مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ میڈیا اینڈ کمیونی کشنز سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جمال الدین بھی موجود تھے۔ پروگرام کے میزبان اورسٹیشن منیجر ایف ایم ریڈیو یونیورسٹی آف سوات رفیع االلہ نے مہمانان سے ایف ایم ریڈیو کے اغراض ومقاصد کے بارے میں سوالات کیے۔رجسٹرار محبوب الرحمان کا کہنا تھا کہ سوات یونیورسٹی آج ایک تاریخ رقم کررہی ہے۔ ایف ایم ریڈیو کی نشریات کا آغاز کا مقصد کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں عوام کی رہنمائی کرنا اور انہیں مفید مشورے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماہرینِ طب کو پلیٹ فارم فرا ہم کرکے کرونا سے بچاؤ کے بارے میں ان کی آواز اور آرا سامعین تک پہنچائیں گے۔
Swat
