سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ شور میں نامعلوم افراد نے کمرے میں گھس کر27 سالہ جوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کی بیوہ کے مطابق گذشتہ رات ان کا شوہرحضرت عباس اور میں اپنے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کو نامعلوم افراد نے پہلے گھر میں اور پھر ان کے کمرہ میں فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سے جاگ کر میں نے لائٹ آن کی، تو دیکھا کہ میرا شوہر خون میں لت پت پڑا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
