سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حجام حضرات نے ”ہوم سروس“ شروع کردی۔ صوبائی حکومت نے باقی کاروبار کے ساتھ ہیر ڈریسرز کی دکانیں بھی بند کررکھی ہیں، جس کے بعد حجام حضرات نے اپنے مستقل صارفین جن کے فون نمبر ان کے پاس ہیں، سے رابطہ کرکے ہوم سروس شروع کر دی ہے۔ اب حجام، صارف کے گھر جاکر ان کے بال کٹواتے، حجامت اور بال کلر کرتے ہیں۔ ایک حجام نے رابطہ پر بتایا کہ ہوم سروس کی وجہ سے اب لوگ ان کو زیادہ پیسے بھی دیتے ہیں۔
Swat
