Swat

سوات، مزید تین افراد میں کرونا کی تصدیق، تعداد 50ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کو کرونا سے متاثرہ نمونوں کے 25نتائج موصول ہوچکے ہیں، جن میں سے 22 نمونوں کے ٹیسٹ رزلٹ منفی اور3کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں۔ مثبت آنے والے نتائج میں 2 کا تعلق کوٹنئی خوازہ خیلہ سے ہے، جو کہ رنگ محلہ مینگورہ کے ہی افراد سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک متاثرہ خاتون کا تعلق شالپین خوازہ خیلہ سے ہے، جو کہ شالپین کے متاثرہ شخص کی بیوی ہے۔ اس طرح ضلع سوات میں کل متاثرہ اشخاص کی تعداد 50 ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔