Swat

ہائی کورٹ نے تبلیغی حضرات سے غیر انسانی سلوک پر پابندی لگا دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس ارشد علی نے چیف سیکرٹری، ہوم اور قبائلی افیر اور صحت کے صوبائی سیکرٹریوں کو حکم دیا ہے کہ تبلیغی حضرات کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے۔ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ محمد سعید خان بنام حکومت پاکستان رٹ میں محمد سعید خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلہ میں انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت والے اسلام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان کے مقاصد غیر سیاسی ہیں۔ انہوں نے سرکاری حکومت کو حکم دیا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ تبلیغی حضرات کے ساتھ کسی قسم کا غیر انسانی سلوک نہیں کیا جائے گا۔کسی تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعداس کا علاج اس طرح سے کیا جائے گا جس طرح باقی انسانوں کا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکم میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک حکم اور پی ایل ڈی 2012ء کا حوالہ بھی دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔