(باخبر سوات ڈاٹ کام) امریکہ پلٹ سوات میں کرونا وائرس کا پہلا باہمت مریض ڈاکٹر جواد صحت یاب ہوگیا۔ وہ امریکہ سے واپس آیا تھا اور اپنے آپ میں کرونا وائرس کے علامات پا کرگھر والوں سے دور رہنے اور نہ ملنے کا مشورہ دیا۔ گھر جاکر دور سے سب سے ملاقات کی۔ اپنے آپ کو کمرے میں قرنطینہ کرلیا۔ دو دن بعد حفاظتی تدابیر کے ساتھ پشاور جاکر ٹیسٹ کیا جس میں کرونا وائرس کے اثرات ثابت ہوئے۔اس کے بعد انہوں نے ایبٹ آباد جاکر ایک خالی گھر میں خود کو قر نطنیہ کرلیا۔ گذشتہ روز دوبارہ ٹیسٹ کیا جو منفی آیا، جس کے بعد وہ باہمت تیس سالہ ڈاکٹر صحت یاب ہوکر واپس سوات میں اپنے گھر آیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بہت سارے لوگوں کو اس بیماری سے بچایا۔
Swat
