(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ ریونیوکے تین اہلکاروں نے کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کے غسل اور تدفین کی ذمہ داری لی ہے۔ گرداور شیر اکبر، پٹواری فیصل خان اور عبدالباری گذشتہ 25 دنوں سے گھر سے باہر ہیں اور اہل خانہ سے نہیں ملے ہیں۔ کرونا سے جاں بحق پانچ افرادکا غسل اور تدفین انہوں نے کی ہے۔ تینوں افراد کرونا سے جاں بحق شخص کو خصوصی لباس پہن کروارڈ سے ایک خصوصی کمرے میں لے کر جاتے ہیں۔ غسل کرا کر کفن میں پیک کرکے ان کو خصوصی تابوت میں بند کرتے ہیں اور ان کا جنازہ پڑھاتے ہیں۔پھر میت کو خصوصی ایمبولینس میں لے جاکر آبائی قبرستان میں دفن کرتے ہیں اور واپس آکرجاں بحق شخص کے کپڑوں، اپنے کپڑوں اور خصوصی احتیاطی لباس کو جلادیتے ہیں۔ پھر خصوصی احتیاطی لوشن سے نہا کر اپنے مخصوص کمروں میں چلے جاتے ہیں۔ تینوں سرکاری اہلکاروں نے خود کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے۔
Swat
