Swat

احساس پروگرام، رقم کی تقسیم میں غریبوں سے رشوت لینے والے گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں غریب لوگوں سے رشوت لینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے احساس پروگرام میں غیر قانونی کٹوتی کی عوامی شکایات پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ریٹالر، خان سلیم کبل میں فی خاندان 200 سے 300 روپے غیر قانونی کٹوتی کرتا تھا۔ کالام میں احساس پروگرام کے تحت خواتین کو کم رقم دینے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان کو چیکنگ کے دوران لوگوں نے بتایا کہ ہائیر سیکنڈری سکول کالام میں محمد زبیر اور ہائی سکول اتروڑ میں محمد سلیم بارہ ہزار روپے دے کر لوگوں سے پانچ سو روپے وصول کرتے ہیں۔ تصدیق کے بعداے سی بحرین کے حکم پر دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔