سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے زمرد بیوپاری سے اسلام آباد میں چور نے1 کروڑ 70 لاکھ روپے کا زمرد چرا لیا۔ سوات کے رہائشی ثناء اللہ جوکہ عرصہ سے زمردکے قیمتی پتھروں کا کاروبا ر کرتاہے اور مختلف کاروباری لوگوں سے زمرد لے کے اسلام آباد میں فروخت کرتاہے، نے میڈیا کو بتایاکہ دو ماہ قبل اسلام آباد کے جی سیکس میں گاہک کے روپ میں ان کے ڈھیرے سے ملزم عرفان نے 1 کروڑ 70 لاکھ مالیت کا قیمتی زمرد چرا کر بھاگ گیا، جس پر انہوں نے بڑی کوششوں سے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرلی۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کرکے ملزم سے کچھ مال برآمد بھی کرلیاہے مگر تاحال ان کو انصاف نہیں مل رہاہے۔
Swat
