(باخبر سوات ڈاٹ کام)26 روز قبل بحرین میں دریائے سوات میں گرنے والے موٹر کار میں لاپتا آخری شخص کی لاش بھی دریا سے نکال لی گئی۔ تین دوست جو کالام سے موٹر کار میں خوازخیلہ آرہے تھے، راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری تھی۔ بعد میں دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ شاہد خان کی لاش کو بدھ کے روز دریائے سوات سے ساتال کے مقام پر برآمد کرلیا گیا۔
Swat
