(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ محکمہئ صحت سوات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان کو دس ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہوئے۔ تمام مشتبہ افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ اس دوران سات مشتبہ افراد اور 15 افراد کے سیمپل ”رپیٹ ٹیسٹ“ کے لئے لیبارٹری بجھوائے گئے۔ مجموعی طور پر 353 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ منفی اور 65 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 92مشتبہ افراد کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ سیدو شریف ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کے مطابق ہسپتال کے کرونا بلاک میں اس وقت 9 مریض زیر علاج اور تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ سوات کے ہسپتالوں میں داخل کرونا وائرس سے متاثرہ مزید تین مریض بالاکوٹ کے محمد اقبال اور دو خواتین صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔
Swat
