Swat

ملاکنڈ ڈویژن،225 مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں اب تک 225 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 44افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 13افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس وقت 165مریض زیرِعلاج ہیں۔ چترال اَپر اور دیر میں بہترین لاک ڈاؤن کے باعث تاحال کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ چترال داخل ہونے والوں کو چودہ دن روک کر قرنطینہ سنٹر میں رکھا جارہا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق غریب افراد کو بارہ ہزار روپے امدادی رقم دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد صوبائی پیکیج اور ہر یونین کونسل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی مددکی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی فاؤنڈ یشن سمیت لاکھوں روپے مالیت کے خوراکی پیکیجز عوام میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔