Swat

الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے، خالد وقاص

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ہرکڑے وقت،مشکل گھڑی اور کٹھن حالات میں عوام کی خدمت اور تعاؤن کے لیے میدان میں موجود رہتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں الخدمت کے سیکڑوں رضا کاروں نے متاثرین کی بھرپور مددکی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمدامین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے ان مقاصد کے حصول کے لیے اپنے 23 ہسپتال اور91 ایمبولینس کوبھی مزید فعال بنا کر متاثرین کی مدد کے لیے بروئے کارلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو تاحال جاری ہے۔ متاثرین کی مددکا یہ سلسلہ رمضان میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ امدادکی فراہمی میں بیواؤں، یتیموں، اقلیتوں سمیت دیگر نادار اورضرورت مندافراد کی مددکی۔ باقاعدگی کے ساتھ انہیں پیکیج فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ الخدمت کے 7200 رضاکاروں نے دن رات ایک کرکے کام جاری ررکھا اور پانچ لاکھ فوڈ پیکیج کی تقسیم ہدف کے طورپر رکھی، جس میں ضرورت کی ہر چیز موجودرہے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے دوران صرف سوات میں مجموعی طور پر 8700پیکیج تقسیم کئے ہیں۔اسی طرح 27750 ماسک، 17000سینیٹائزر تقسیم کرنے سمیت 840مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کرایا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔