(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لودھراں اور بلوچستان سے آنے والی تبلیغی جماعت کے 5ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ 3افراد کا تعلق چارباغ اور 2کا منگلور سے ہے۔ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ کے مطابق 12اپریل کو لودھراں اور بلوچستان سے 15افراد پر مشتمل تبلیغی جماعتیں واپس آنے پر لنڈاکی کے مقام پر پولیس نے روک کر انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا تھا، جس کے بعد محکمہئ صحت نے ان کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے تھے، جن میں سے پانچ افراد کے کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان میں تین افراد کا تعلق چارباغ اور دو کا تعلق منگلور سے ہے، جنہیں آئی سولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ دیگر 11افراد کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔
Swat
