Swat

سوات یونیورسٹی، کیمپس ریڈیو کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سید ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات یونیورسٹی کیمپس ریڈیو ایف ایم 100.4 کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے اندر شعور آگاہی کی جو مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے مثبت اثرات سے سوات کے عوام مستفید ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز کیمپس ریڈیو کے پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال اور سینئرصحافی غلام فاروق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر کار بند رہنے کی ضرورت اور اس ضمن میں لوگوں میں شعور و آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو کورونا کی وبا سے حتی الوسع محفوظ رکھے۔ اس مقصد کے لئے ناگزیر انتظامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد انتظامیہ سے تعاون کررہے ہیں۔ امید ہے کہ مشترکہ کوششوں ہی کے نتیجے میں ہم اس وبا سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال نے کہا کہ وہ کیمپس ریڈیو نشریات پر رجسٹرار محبوب الرحمان، رفیع اللہ اور شعبہئ صحافت و ابلاغ عامہ کے جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔