Swat

ایلم کی پہاڑی میں جھڑپ، فوج اور پولیس کے 2جوان شہید

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بونیر اور سوات کے سنگم پر واقع ایلم کی پہاڑی میں پولیس اور آرمی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک آرمی اور ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک آرمی کا ایک جوان زخمی ہوا ہے، پولیس حکام کے مطابق جوان ایلم کی پہاڑی میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج اور ایلیٹ فورس کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک آرمی کا ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور پہاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے آخری اطلاعات آنے تک آپریشن اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔