Swat

مینگورہ،ایک ہی گھر کے دو جاں بحق افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ زمرد کان میں ایک ہی گھر کے جاں بحق ہونے والے دو افراد کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، جس کے بعد سوات میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد8ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق ان کو یقین ہے کہ میاں بیوی کے علاوہ ان کا بیٹا بھی اس وبا سے جاں بحق ہوا ہے، تاہم ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا نام کرونا سے جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس گھر میں مزید 6 افراد کروناسے متاثر ہیں جس کے بعد سوات میں اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی۔محکمہئ صحت کے مطابق محلہ زمرد کان کو سیل کردیا گیا۔محکمہئ صحت کی ٹیم نے پہنچ کر مزید افراد سے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔